مارچ 29, 2025

مقاومت نے دشمن کی کمزوری کو آشکار کر دیا. حماس رہنماء

سیاسیات۔  یوم القدس کے حوالے سے فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو چیف ڈاکٹر “خلیل الحیہ” نے کہا کہ ہم مقاومت کے راستے پر ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے قدس کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے والے عظیم لوگوں کی زحمتوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس آ رہا ہے اور آج ہم نے ان عزیزوں کو کھو دیا جنہوں نے قدس کے راستے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ آج ہم نے عظیم رہنماوں شہیدان “اسماعیل ھنیہ” اور “سید حسن نصر اللہ”  کو کھو دیا جنہوں نے اپنے وعدے کو وفا کیا اور اسے عملی شکل دی۔ اپنی گفتگو میں خلیل الحیہ نے شہید “یحیی السنوار” اور شہید “صالح العاروری” کا بھی ذکر کیا اور انہیں جہاد میں سچائی کا گواہ قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے شہید “سید ابراہیم رئیسی” کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خلیل الحیہ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ فلسطین اور غزہ میں امت اسلامی کی فتح کا وقت آچکا ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم یوم القدس کے نزدیک کھڑے ہیں کہ جس کی بنیاد امام خمینی (رح) نے رکھی اور سید علی خامنہ ای حفظ اللہ نے اس راستے کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اب جنگ کا توازن نہیں بدلے گا۔ مقاومت نے اپنی قابلیت سے دشمن کی کمزوری کو ثابت کردیا۔ حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہم نے 7 اکتوبر سے قابض صہیونیوں کے ظلم، قتل، دہشت گردی اور اسرائیلی بستیوں کی تعمیر میں اضافے کو روکنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں صرف کیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مقاومت قبضہ کاروں کے اصلی چہرے کو امت اسلامی کے اسٹریٹجک دشمن کے طور پر بے نقاب کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جنگ بندی پر عملدرآمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صیہونیوں نے ہمارے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور سیز فائر کے دوسرے مرحلے پر جانے کی بجائے اپنی جارحیت شروع کر دی۔ تاہم ہم اس معاہدے کی بحالی کے لئے تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 16 =