مئی 4, 2025

مسلمان سوئیڈن، امریکہ اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔ انصار اللہ یمن

سیاسیات- سوئیڈن میں قرآن جلانے کے ردعمل میں یمن کی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے مسلمانوں سے سوئیڈن، امریکہ اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یمن کی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے سوئیڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوئیڈن کی جانب سے قرآن مجید کو جلانے کے لیے مظاہروں کی اجازت دینے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس دشمنانہ اقدام کو اسلام کے مقدسات پر حملہ اور مسلمانوں کے جذبات کو اشتعال میں لانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔

انصار اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جرم کے پیچھے یورپ کی صہیونی لابی ہے اور قرآن سوزی کا یہ شرمناک اقدام ٹھیک اسی وقت انجام پایا ہے کہ جب مسلمان حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں، جہاں وہ دشمنوں (مشرکین) سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ اگر ملت اسلامیہ خدا کے دشمنوں سے بیزاری کا اعلان کرتی تو صیہونیوں اور کافر مغرب کو اسلام کی حرمت کو پامال کرنے اور اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری رکھنے کی جرأت نہ ہوتی۔

انصار اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم کی توہین پر خاموشی بہت بڑا جرم اور ایک خطرناک عمل ہے جو خدا کی ناراضگی اور غضب کا باعث بنے گا۔

یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ نے اسلامی ممالک سے سوئیڈن کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم اقوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سوئیڈن، امریکا اور اسرائیل کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔”

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 1 =