جولائی 4, 2024

مزاحمت اور اتحاد ہی آزادی فلسطین کا واحد راستہ ہے۔ حماس

سیاسیات- فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ قومی اتحاد و مزاحمت ہی اپنے حقوق حاصل کرنے اور فلسطینی کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔ حماس نے روز زمین کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی کی مٹھی بھر خاک سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ فلسطینی عوام اپنی سرزمین کی آزادی تک پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین ہتھیانے اور اس کی عربی و تاریخی شناخت مٹانے کے لئے قابضین کی چالیں، سازشیں، جرائم و آبادکاری کے منصوبے دھرے رہ جائیں گے۔ قدس اور مسجد اقصیٰ فلسطین کی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں، جس کے کسی حصے پر قابضین کا کوئی حق نہیں۔ ہم ہر وسیلے اور قیمت پر اس کے دفاع کو یقینی بنائیں گے۔

صیہونی جرائم کی وجہ سے اپنے گھروں اور شہروں سے بے گھر ہونے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ان کا جائز حق ہے۔ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ فلسطینیوں کے اس حق سے چشم پوشی کرے۔ حماس نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے ہر منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہم امت عربی و اسلامی اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاریخ کے سب سے بڑے قبضے کے خلاف ملت فلسطین اور ان کی قانونی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، نیز ہر ممکن وسیلے سے ان کی حمایت کریں۔ یاد رہے کہ فلسطینی ہر سال 30 مارچ کو یوم زمین کے نام سے مناتے ہیں، کیونکہ 1976ء میں قابض صیہونیوں نے فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − five =