جولائی 24, 2025

سیاسیات-  دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے مدیر، علامہ بشارت حسین زاہدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت پر آج مجمع جہانی اہل بیت قم میں ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ حضرت آیت اللہ رمضانی دام ظلہ العالی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں علامہ بشارت حسین زاہدی نے نمائندہ ولی فقیہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان، حضرت علامہ ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی جانب سے آیت اللہ رمضانی کو خصوصی سلام پیش کیا۔ انہوں نے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے مجمع جہانی اہل بیت کے ساتھ تبلیغی، ثقافتی اور تحقیقی امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

حضرت آیت اللہ رمضانی نے اپنے گفتگو میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان نے 12روزہ ایران اسرائیل جنگ میں ایران کا جس طرح ساتھ دیا یہ ایک بہترین ہمسایہ ہونے کا ثبوت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اتحاد و یکجہتی مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔

آیت اللہ رمضانی نے واضح کیا کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ دشمنی ایران میں انقلاب اسلامی کی آمد کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی۔ انہوں نے تاکید کی کہ دشمن کو شکست دینے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

دوران ملاقات مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی سلام اور زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ایک تحریری درخواست بھی آیت اللہ رمضانی کو پیش کی گئی۔ آیت اللہ رمضانی نے علامہ شبیر حسن میثمی کے لیے سلام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفد میں حجت الاسلام شیخ غلام محمد شاکری (مسؤل دفتر قائد)، حجت الاسلام سید حسین شاہ نقوی (مسؤل ارتباطات دفتر)، برادر محترم سید ناصر عباس نقوی انقلابی (مسؤل شعبہ زائرین ایران، عراق، شام دفتر قائد ) اور برادر محترم مولانا محمد علی حافظ صاحب بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × four =