جولائی 7, 2024

مجالس و جلوس عزا کے انعقاد کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جائے۔ علامہ ساجد نقوی کا صدر مملکت اور وزیر اعظم کو خط

سیاسیات- قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو الگ الگ خطوط کے ذریعے آمدہ ماہ مقدس محرم الحرام 1446ھ و صفر المظفر کے اہم امور بارے متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ،عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی تمام مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذہب و مسلک امام انسانیت ،نواسہ رسول ۖاور ان کے رفقاء کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اور ان کی یاد مناتے ہیں ،اس سلسلے میں مختلف انداز میں مجالس، محافل ،جلوس ہائے عزا کا انعقاد ملک کے طول و عرض میں ہوتا ہے انہوں نے متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ مجالس، محافل ، جلوس ہائے عزا کے انعقاد کی بجا آوری یقینی بنائی جائے،یکم محرم تا 10 محرم الحرام امام عالی مقام ،شہدائے کربلا اور فلسفہ کربلا کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامز اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی کالمز ، مضامین اور خصوصی ضمیمے(سپیشل ایڈیشنز)کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے اور محدودیت سے گریز کیا جائے۔

ان ایام میں بجلی کے ترسیلی نظام کو یقینی و موثر بنایا جائے تاکہ ایک طرف عقیدت مندان شہدائے کربلا کو بھرپور انداز میں جہاں خراج تحسین پیش کر سکیں وہیں دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے مذموم مقاصد کو بھی ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہوسکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + nine =