ستمبر 4, 2024

متقی کی اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو، حماس کی حمایت پر زور

سیاسیات- طالبانی وزیر خارجہ امیر خان متقی نے سربراہ سیاسی بیورو حماس اسمعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے حماس کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے طالبانی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ طالبانی وزیر خارجہ اور حماس کے سربراہ سیاسی بیورو کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں فریقوں نے جنگ غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حافظ ضیاء احمد کا لکھنا تھا کہ اس گفتگو میں امیر خان متقی نے حماس کی بھرپور حمایت اور جہاد کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر خان متقی نے چین میں فلسطینی گروہوں کے درمیان معاہدے کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

طالبانی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید لکھا کہ جناب اسمعیل ہنیہ نے طالبان کی حمایت کو سراہا اور افغان فریق کو جنگ غزہ کے بارے تازہ ترین معلومات سے آگاہ کیا

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + 18 =