نومبر 23, 2024

لبنان کے مشرقی و جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں 31 افراد شہید

سیاسیات۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کو تیز کر دیا ہے، ہفتے کو لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہو ئے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے پہلے Baalbek-Hermel کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد شہید ہوئے،اس کے علاوہ Knaissseh نامی علاقے میں کیے گئے حملے میں 11 افراد جان سے گئے۔ اس حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دہشت گرد، آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ذخیرے کے مقامات کو تباہ کیا گیا۔

ہفتے کو ان حملوں سے ایک روز قبل وزارت صحت نے بتایا تھا کہ جنوبی شہر طائر میں اسرائیلی حملوں میں7 افراد شہید ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + sixteen =