اکتوبر 27, 2024

لبنان و غزہ:اسرائیلی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی

سیاسیات۔ جنوبی لبنان اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹے میں اسرائیلی فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رواں ماہ جنگی کارروائیوں میں 66 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر فوجی تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری میں 58 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کمال عدوان اسپتال پر بھی حملہ کیا، جس سے اسپتال کے جنریٹر اور آکسیجن پلانٹ تباہ ہو گئے۔ آکسیجن نہ ہونے سے آئی سی یو میں 2 بچے انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینی گرفتار کرلیے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیروت سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں بھی فضائی حملے کیے، جن میں 3 لبنانی صحافی شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے غزہ و لبنان کے لیے 13ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 13 =