سیاسیات۔ اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں جھڑپوں میں مزید 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی فوج نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق مرنے والے فوجیوں میں ایک میجر، دو ریزرو کیپٹن، ایک ریزرو ماسٹر سارجنٹ اور ایک ریزرو سارجنٹ میجر شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان میں جاری زمینی کارروائی میں اب تک 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران بھی ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 22 سالہ اسٹاف سارجنٹ 18 اکتوبر کو شمالی غزہ میں جھڑپوں میں زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج ہلاک ہوگیا۔