سیاسیات- لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جب کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سبب اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی حکام کی جانب سے فوری طور پر شہید افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔