نومبر 28, 2024

لبنان: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے جاری

سیاسیات- لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کرکے شہریوں کو واپس لوٹنے سے روک دیا گیا ہے جب کہ خیام قصبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے حزب اللہ عہدیدار حسن فادی اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو دفاع کرنا حزب اللہ کا حق ہے۔

علاوہ ازیں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے شہید سید حسن نصراللہ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید کردیے گئے

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =