سیاسیات ۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہاتھوں ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے ایک بار پھر وسطی اسرائیل پرمیزائل حملے کیے۔
دوسری جانب اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت پر شدید بمباری کی اور 17 فضائی حملے کردیے، اس دوران بغیر پیشگی وارننگ 6 عمارتیں بم مارکر ملبے کا ڈھیر بنادی گئیں۔
ادھر شامی دارالحکومت دمشق کے مرکز میں ایک عمارت پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں الیمن اسپتال کے قریب ڈرون حملہ کرکے پولیس سربراہ کو بھی شہید کردیا۔
حال ہی میں آسٹریلوی میڈیا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے، غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔