نومبر 24, 2024

لبنانی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید تصادم، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

سیاسیات- حزب اللہ کے جوانوں کے ہاتھوں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد صہیونی فوج جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

لبنانی مقاومتی تنظمیم حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں اور جنوبی لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق لبنانی مجاہدین نے سرحدوں پر شدید جھڑپوں کے بعد غاصب صہیونی فورسز کو عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔

حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر مارٹر گولوں اور میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بدھ کی صبح مجاہدین نے صہیونی فوج کے راستے میں کار میں بم نصب کرکے دھماکہ کردیا جس سے صہیونی فوج عقب نشینی پر مجبور ہوگئی۔

شمالی فلسطین میں واقع صہیونی طبی مرکز سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران حزب اللہ کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − three =