سیاسیات۔ لبنان کے مرکزی بینک نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مالی ادارے قرض الحسن پرپابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے تمام بینکوں کو قرض الحسن سے معاملات سے روک دیا گیا ہے۔
یورپی کمیشن پہلے ہی لبنان کو منی لانڈرنگ کے خطرے والے ممالک میں شامل کرچکا ہے جبکہ فیٹف نے بھی لبنان کو ’گرے لسٹ‘ میں شامل کیا ہوا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کا مالی ادارہ القرض الحسن 1983 میں قائم ہوا جو خود کو فلاحی تنظیم قرار دیتا ہے۔ قرض الحسن پر امریکی پابندیاں 2007 سے عائد ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو اور کیمپس پر فضائی حملے کیے تھے جس میں 12 افراد شہید ہوئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال القرض الحسن کی کئی شاخوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔