جون 4, 2025

قم المقدس، ایم ڈبلیو ایم وفد کی دفتر قائد ملت جعفریہ آمد

سیاسیات- مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے نو منتخب صدر سید ذیشان حیدر حسنی نے کابینہ کے ہمراہ وفد کی صورت میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کا دورہ کیا جہاں مدیر دفتر قائد علامہ بشارت حسین زاہدی نے کابینہ کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم وفد کا پرتپاک استقبال کا۔ ملاقات میں طرفین نے مشترکہ امور میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ دوران ملاقات حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طلاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین شعبہ قم کی نئی کابینہ کو دفتر قائد ملت جعفریہ میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور اس ملاقات کو انتہائی اہمیت اور قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہوئے شیعہ قوم کے وسیع تر مفاد میں ایک مثبت قدم سمجھتے ہیں۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس نشست کے مثبت اور اثرات دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔”

(ماضی سے سبق اور مستقبل کا سفر)

علامہ بشارت زاہدی کا کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے اور موجودہ حالات کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام شیعہ جماعتوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے قوم کی بقا اور ترقی اسی میں پنہاں ہے۔

(مشترکہ اہداف اور عملی اقدامات)

دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ اہداف اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ مثلا پاکستان میں شیعہ حقوق کا تحفظ، عالمی سطح پر اہل تشیع کو درپیش مسائل کا حل، اتحاد بین المسلمین کا فروغ، او دینی تعلیمات کا پرچار شامل ہیں۔

مدیر دفتر قائد کا کہنا تھا کہ کچھ شعبوں میں دونوں جماعتیں باہمی تعاون کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر:

 1_سیاسی و سماجی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنا۔

2_مجالس و محافل کے انعقاد میں ایک دوسرے کی مدد کرنا۔

3_ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا۔

(رابطہ کاری اور قم کا مرکزی کردار)

علامہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں باقاعدہ رابطہ کاری اور مشاورت کے لیے میں ایک  میکانزم وضع کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ یہ مشترکہ کمیٹی کے قیام یا باقاعدہ ملاقاتوں کا شیڈول طے کرنے کی صورت میں ہو سکتا ہے تاکہ مشترکہ اہداف پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

قم شہر شیعہ قوم کی علمی و روحانی بنیاد ہے۔ یہاں سے شروع ہونے والی ہم آہنگی کی لہر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ قم کا اتحاد، عالمی سطح پر ہمارے تشخص کو اوربھی مضبوط کرے گا۔

اختتامی کلمات: ایک نئے دور کا آغاز

مستقبل میں تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو جاری رکھنے کی خواہش کے ساتھ یہ امید کرتا ہوں کہ یہ ملاقات ایک نئے او مثبت دور کا آغاز ثابت ہو گی۔

ملاقات میں دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے مدیر دفتر علامہ بشارت زاہدی، مسئول دفتر مولانا غلام محمد شاکری اور مسئول امور مالیات مولانا ضیغم عباس جواد شامل تھے۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم وفد میں صدر سید ذیشان حیدر حسنی، نائب صدر مولانا ہاشم علی، مسئول دفتر مولانا سکندر علی، مسئول تبلیغات مولانا اشرف صالحی اور مسئول میڈیا سیل سید مبشر موسوی شامل تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 11 =