سیاسیات- قطر اور بحرین کی جانب سے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز قطر اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جنوری 2021 میں قطر پر عائد ساڑھے تین سال بعد پابندی ختم کر دی تھی لیکن بحرین کے علاوہ باقی تمام ممالک نے قطر سے 2021 میں سفری اور تجارتی روابط بحال کر دیے تھے۔
اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں بحرین کے ولی عہد نے قطر کے امیر سے ٹیلی فون پر بات کی تھی، جو دونوں خلیجی ریاستوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا اشارہ تھیں۔
واضح رہے کہ قطر کے بیشتر پڑوسی ممالک نے 2017 میں دوحہ سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔