جولائی 4, 2024

قابض صیہونی فورسز کی دہشتگردی، 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید

سیاسیات-مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فورسز کی دہشتگردی میں 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں فلسطینوں کے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اسرائیلی فورسز نے متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 16 سال کے نوجوان سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اسرائیلی فائرنگ سے 20 فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 5 =