نومبر 24, 2024

قابض صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

سیاسیات-قابض صیہونی فورسز نے بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے میں مزید 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے ایک روز کی طویل تلاشی کے بعد مغربی کنارے میں جیریکو کے قریب آپریشن کر کے 7 مبینہ حملہ آوروں کو مارا۔

فلسطین میں مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ ان کی مسلح ونگ کے کارکن صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جیریکو آپریشن گزشتہ ماہ اسرائیل میں ہونے والے حملے کی ایک کڑی ہے جبکہ بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مرنے والے دو حملہ آور وہ تھے جنہوں نے 28 جنوری کو حملہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فورسز نے جنین کے علاقے میں ایک کیمپ پر آپریشن کے دوران 10 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، رواں برس اب تک صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 37 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − four =