اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تاریخی شہر بئرسبع کی مسجد کے صحن میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کے لیے قابض ریاست کی اجازت کو “سخت ترین الفاظ میں” مسترد اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ “مقدسات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے کہاکہ اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مسجد مسلمانوں کا مقدس مقام اور عبادت کی جگہ ہے جہاں پر اسلامی شعائر کے مخالف کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ مسجد میں تقریب کے انعقاد کی قابض فوج کی اجازت “سنگین خلاف ورزی” اور “دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔