فروری 10, 2025

فلسطینی وزارت اطلاعات نے اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں

سیاسیات- فلسطینی وزارت اطلاعات نے طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور اس کے اطراف میں صہیونی جارحیت کی وجہ سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 134 دنوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 35858 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں سے 28858 کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ شہداء میں 12660 بچے اور 8570 خواتین بھی شامل ہیں۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ اب تک صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 340 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ میڈیا کے اداروں سے تعلق رکھنے والے بھی اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں  ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 130 صحافی شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ اور اطراف میں صہیونی حملوں میں 68677 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 11 ہزار کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 7 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + thirteen =