جولائی 7, 2024

فلسطینی معیشت پر بڑا حملہ، زیتون کے 28،000 درخت اکھاڑ دیئے گئے

سیاسیات- اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے پر رواں سال میں اب تک 28،000 زیتون کے درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے ہیں جو فلسطین کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔

اسرائیل 1967 سے لیکر اب تک فلسطین میں 8 لاکھ زیتون کے درخت اکھاڑ چکا ہے۔ زیتون فلسطینی معیشت کا کلیدی جز ہیں جو پوری معیشت کا 14 فیصد ہیں۔

فلسطینی زیتون سے کشید کیے گئے تیل سے لے کر صابن اور دیگر مصنوعات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہیں اور قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں زراعت فلسطین کی برآمدات کی بنیاد ہے، لہٰذا زیتون کی پیداوار سے آبادی کیلئے ذریعہ آمدنی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + thirteen =