اکتوبر 5, 2024

فلسطینی مجاہدین نے صیہونی ڈرون مار گرایا

سیاسیات- فلسطینی رہنما خضر عدنان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی جارح افواج کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کررہی ہیں۔

فلسطینی ویب سائٹ فلسطین الیوم کے مطابق صہیونی ڈرون طیارہ فلسطینی شہر نابلس کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جس کو مجاہدین نے سرنگون کردیا۔ اس سے پہلے صہیونی جارح افواج نے نابلس شہر میں رہائشی مکان کو میزائل حملے میں تباہ کردیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے فلسطینی باشندے کے مکان کو گھیرے میں لے کر محاصرہ کردیا تھا۔ واقعے کے بعد فسلطینی جوانوں اور جارح افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین صہیونی فورسز نے مسلح مجاہدین کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد شہید محمد العزیزی کے مکان کو بھی گھیرے میں لے کر تلاشی لی ہے۔ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مکان کو راکٹ حملہ کرکے تباہ کرنے کی کوشش کی۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے الیاسمینیہ اور الفاطمیہ کو بھی صہیونی فورسز نے محاصرے میں لے کر زخمیوں کی امداد کے لئے طبی عملے کو اندر جانے کی اجازت دینے سے گریز کررہی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × four =