سیاسیات-فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضےکے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے جب کہ 53 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔
قرارداد کے حق میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک نے ووٹ دیے جب کہ اسرائیل، امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
بھارت، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل رہے۔
یاد رہےکہ اسرائیل نے بیت المقدس پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔
قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کی گئی ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے، آبادکاری اور یلغار سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کےبارے میں رائے دی جائے۔