فروری 14, 2025

فلسطینی اتھارٹی حماس سے اتحاد پر آمادہ

سیاسیات-فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے اتحاد پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی  وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ روس نے حماس سمیت فلسطین کے دیگر تمام گروپوں کو ماسکو  مدعو کیا ہے۔

فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کچھ شرائط کےساتھ حماس سےاتحاد چاہتی ہے، ہمیں فلسطین کے اتحاد کی ضرورت ہے۔

فلسطینی وزیراعظم کے مطابق شرائط میں مزاحمت سے متعلق مسائل پر تفہیم بھی شامل ہے، ہم دیکھیں گے کہ آیا حماس ہمارے ساتھ  آنے کو تیار ہے یا نہیں، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن حماس تیار نہیں تو یہ ایک الگ بات ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ کے علاقے رفح میں بےگھر فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی بمباری سےکل سے اب تک مزید 127 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی محاصرے اور حملے کے بعد غزہ کا دوسرا بڑا ناصر اسپتال  بھی غیر فعال ہوگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسپتال میں 200 مریض پھنسے ہیں،  اسرائیلی فوج امدادی ٹیم کو اندر  نہیں جانے دے رہی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 + 18 =