اکتوبر 17, 2024

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں مزید شدت

سیاسیات-غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی۔

غزہ میں بلا تفریق اسرائیلی بمباری سے حماس کی تحویل میں موجود مزید ایک اور یرغمالی اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا جبکہ اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مکانات ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے وسط دسمبر تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرائے، غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ایک بار پر پھر غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جوابی کاروائیاں بھی جاری ہیں، حماس کے مزاحمت کاروں نے اپنی کاروائیوں کے دوران مزید 20 اسرائیلی فوجی مار دیے جبکہ متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

اسرائیل نے حماس کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوج کے میجر اور کیپٹن سمیت 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیل کے زمینی جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے اسرائیل سے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے والے حملے بند کرنے اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں شراکت دار ہے، امریکہ اسرائیلی فوج کو بمباری کیلئے اسلحہ بارود فراہم کر رہا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ غزہ میں بچوں، شہریوں کےخلاف اسرائیلی جنگ میں شریک ہے اور غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی میں اسرائیل کاساتھ دے رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × one =