سیاسیات- ملی یکجہتی پاکستان کا سربراہی اجلاس کونسل کےسینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی کی میزبانی اور صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اس اجلاس کا ون پؤائنٹ ایجنڈا تھا فلسطین خاصکر غزہ پر اسرائیلی بربریت اور امت کی ذمہ داری-اس اجلاس میں جناب لیاقت بلوچ،علامہ عارف حسین واحدی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ شبیر میثمی،سید صفدر گیلانی،آصف لقمان قاضی،پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،سید ناصر عباس شیرازی،مفتی گلزار نعیمی،ڈاکٹر علی عباس نقوی،زاھد علی آخوندزادہ،طاھر رشید تنولی،مفتی معرفت شاہ،رضیت باللہ،پروفیسر محمد ابراھیم اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اور خطاب کیا-
علامہ عارف واحدی نے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ھفتم اکتوبروہ دن ھے جس کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا-اس دن حماس کے بہادروں نے اسرائیل سے 75 سالوں کا انتقام لے لیا چونکہ اسرائیل مسلسل فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضے کو طول دیتے ھوئے ان کی نسل کشی کر رھا تھا،اسرائیل کومغربی میڈیا دفاعی حوالے سے مسلسل ایک بہت بڑی دفاعی اور ناقابل تسخیر طاقت کے طور پر متعارف کرا رھا تھا۔مگر حماس کے چند سو مجاھدین نے سات التوبر کو اس کے غرور و تکبر کو خاک میں ملا دیا اور ثابت کیا کہ اسرائیل ایک کاغذی شیر تھا جس کی ھوا ھم نے ایک دن میں نکال دی-
غزہ پر اسرائیل کی درندگی پر گفتگو کرتے ھوئے علامہ واحدی نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں،بے گناہ خواتین،نہتے عوام،ھسپتال،پناھگاھیں،تعلیمی ادارے ،میڈیا کے نمائندے،اقوام متحدہ کے ورکرز غرضیکہ کوئی اس درندگی سے محفوظ نہیں مگر یاد رکھنا یہ تاریخی حقیقت ھے کہ ھمیشہ خون تلوار پر غالب رھا ھے اور آج اس حق و باطل کے عظیم معرکے میں مظلومیت جدید ترین اسلحے پر غالب آگئی ھے اسرائیل ذلیل و رسوا ھو گیا اور شکست کھا رھا ھے-
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ مسلسل شکوہ کیا جا رھا ھے کہ مسلم حکمران کچھ نہیں کر رھے ہیں ،مگر یاد رکھیں ان حکمرانوں پر ایک جملہ صادق آتا ھے کہ بیچارے غلاموں کا آزادی کی جنگ میں کوئی حصہ نہیں ھوتا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ھمیں حماس،جہاد اسلامی،حزب اللہ،انصار اللہ اور ان ممالک کا جو ڈٹ کر ان کا ساتھ دے رھے ھیں خراج تحسین پیش کرنا ھو گاکہ انہوں نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا جو مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنا چاھتے تھے اب ان قربانیوں کے نتیجے میں وہ سازشیں دم توڑ گئیں۔اسرائیل کے وجود کو سنجیدہ خطرات نے گھیر لیا ظالم ھمیشہ کمزور ھوتے ھیں میدان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کرتے ھیں۔