فروری 13, 2025

غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امداد کی فراہمی یقینی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکی جائیں۔ او آئی سی اجلاس کا اعلامیہ

سیاسیات- اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امدادکی فراہمی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس ریاض میں ہوا جس میں ترکیہ کے صدر طیب اردوان، شامی صدر بشار الاسد، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور امیر قطر سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلامی ممالک کے سربراہان نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی اور اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں غزہ کا محاصرہ ختم، انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں غزہ میں اسرائیلی قابض حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم اور غیرانسانی قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اسرائیل کے حق دفاع کو غزہ میں جنگ کا جواز  بنانے کو مسترد کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − three =