سیاسیات- امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ پر حملے جنوری تک جاری رہ سکتے ہیں، جنوری کےبعد غزہ میں اسرائیل کےٹارگٹڈ حملے جاری رہیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی ملٹری چیف ربی کا بیان ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، بریگیڈیئر جنرل ایال کریم نے جنگ میں خواتین کی عصمت دری کو جائز قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سےزائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار 248 جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے متجاوز ہو چکی ہے۔
اسرائیل کی بلاتفریق بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے 7 ہزار 600 سے زائد افراد اب بھی دبے ہیں۔