مئی 28, 2025

غزہ پر حالیہ حملے نئے آپریشن کے ابتدائی مراحل کا آغاز ہے: اسرائیلی فوج

سیاسیات۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کو غزہ کی پٹی پر ’وسیع حملے‘ کیے، جو محصور فلسطینی علاقے پر نئے حملے کے ’ابتدائی مراحل‘ کا حصہ ہیں۔

فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا کہ یہ حملے ’غزہ کی پٹی میں جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے‘ کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ’جنگ کے تمام اہداف کا حصول ہے، جن میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی رہائی اور حماس کی شکست شامل ہے۔‘

اسرائیلی میڈیا نے جمعے کو رپورٹ کیا کہ فوج اپنی کارروائیوں میں شدت لائی ہے، جو اس منصوبے کے مطابق ہے، جسے حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں منظور کیا، حالاں کہ کسی وسیع مہم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران ’غزہ کی پٹی میں 150 سے زائد دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنایا۔‘

ادھر غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے اس سے قبل بتایا کہ جمعے کو اسرائیلی حملوں میں 100 افراد قتل ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − one =