اپریل 1, 2025

غزہ میں 10 روز کے دوران 322 بچے شہید، 609 زخمی: یونیسف

سیاسیات- اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گذشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر ہسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں قتل یا زخمی ہوئے تھے۔

یونیسف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر ہوئے ہیں اور عارضی خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

18 مارچ کو اسرائیل نے تقریباً دو ماہ طویل جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ پر شدید بم باری دوبارہ شروع کی اور پھر ایک نیا زمینی حملہ کیا۔

یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ ’فائر بندی غزہ کے بچوں کے لیے اشد ضروری امید کی کرن تھی لیکن بچوں کو ایک مرتبہ پھر مہلک تشدد اور محرومی کے چکر میں دھکیل دیا گیا ہے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − 8 =