سیاسیات۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیلی بربریت کے باعث غزہ میں قحط کی صورتحال کے خلاف سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد مصر کے سفارتخانے کے باہر جمع ہوئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ رکوانے اور رفح کراسنگ کھولنے کےلیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ادھر یورپ کے مختلف ممالک میں بھی مصری سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین کی جانب سے غزہ اور مصر کی سرحد رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔
فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں مصری سفارتخانے کے داخلی راستے پر احتجاجاً سرخ رنگ کا اسپرے کیا گیا۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ اور جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں احتجاج پر مصری سفارتخانے نے دورازے بند کردیے، فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین غزہ کیلئے رفح باردڑ کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔