مئی 4, 2025

غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری مگر دنیا اسے ترجیح نہیں دے رہی: سعودی وزیر خارجہ

سیاسیات-سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اسے ترجیح کے طور پر نہیں دیکھ رہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کے ایک گروپ نے کہا کہ حماس کے عسکریت پسندوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان فلسطینی انکلیو میں ہونے والی لڑائی کو فوری طور پر روکنے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہمارا مؤقف مستقل اور بالکل واضح ہے کہ لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنا ضروری ہے جب کہ اسرائیل فلسطین تنازع کی ختم نہ ہونے کی ایک اہم وجہ بین الاقوامی برادری کی بنیادی ترجیح کا نہ ہونا ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں ہمارے شراکت دار اس مسئلے کے حل کیلئے مزید کام کریں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے انسانی امداد میں نمایاں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ناقابل قبول ہے کہ امداد کو بیوروکریٹک رکاوٹوں کی وجہ سے محدود کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے امریکہ نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 12 =