فروری 13, 2025

غزہ میں خوارک، پانی اور بجلی نہیں،اسے بچایا جائے۔ یو این ڈائریکٹر کی دردناک اپیل

سیاسیات-اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کے شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کی صورت میں المناک صورتحال پر دردناک اپیل کی ہے۔

راویہ حلس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں المناک صورتحال  ہے، کوئی لفظ بیان نہیں کرسکتا،غزہ کو بچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں خوارک، پانی اور بجلی نہیں، لوگ کسی ایسے کے منتظر ہیں جو انہیں خوارک اور پانی دے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کے شیلٹر کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے روتے ہوئے بتایا کہ  یو این شیلٹر میں شیر خوار،بڑے،بچے،بزرگ،مریض سب پناہ لیے ہوئے ہیں،لوگ مر رہے ہیں، ہمیں انسولین کی ضرورت ہے، ہم انہیں کچھ نہیں دے پا رہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری 7 اکتوبر سے اب تک جاری ہے۔

اسرائیل نے شمالی غزہ کے اسپتال خالی کرنے کی مسلسل دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شمالی غزہ کے تمام اسپتال خالی نہ کیے گئے تو وقت ضائع کیے بغیر ان پر بمباری کر دیں گے۔

عالمی ادرہ صحت نے اسرائیل سے اسپتال خالی کرنے کے حکم پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ پر آج صبح اسرائیلی حملوں میں مزید 10فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں گزشتہ رات القدس اسپتال کے صرف 100 میٹر فاصلے پر 10فضائی حملے ہوئے۔

الاقصیٰ اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سے اسپتال لائے گئے زخمی اور لاشوں میں 65 فیصد بچے ہیں۔

اس سے پہلے غزہ کے اسپتال پر میزائل حملے میں 800 بے گناہ شہید ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 700 زیادہ ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + 2 =