مئی 4, 2025

غزہ میں حماس کے اسنائپر حملے، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

سیاسیات- شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہلاک شدگان میں کمبیٹ کور کا ماسٹر سارجنٹ گیڈون ڈیرو، کیپٹن اسرائیل یوڈکن، اسٹاف سارجنٹ الیاہو ہیم ایمسلیم شامل ہیں۔

ایمسلیم اور یوڈکن بیت حنون کے علاقے میں حماس کے اسنائپر حملے میں مارے گئے اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوا، جبکہ تیسرا فوجی گیڈون ڈیرو ایک عمارت میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے سے مارا گیا۔ اسی دھماکے میں دیگر 2 فوجی بھی شدید زخمی ہوئے۔

ان ہلاکتوں سے حماس کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 286 ہوگئی۔

دریں اثنا، اسرائیلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں اقوام متحدہ کے اسکول پر فضائی حملہ کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔ اس اسکول کا انتظام اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین انروا (UNRWA) کرتی ہے۔ اسرائیل نے انروار پر حماس کی غزہ میں مدد کرنے کا الزام بھی لگایا، تاہم اقوام متحدہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ان الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 35 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seven − 1 =