ستمبر 20, 2024

غزہ میں جنگبندی تک مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے۔ حماس

سیاسیات- حماس کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بند نہیں کرتا تب تک مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے ثالثوں سے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی تب تک وہ مزید بالواسطہ مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جاری جنگ بند کرتا ہے تو وہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مکمل معاہدے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ قطر، مصر اور امریکہ کی سربراہی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کےلیے مذاکرات مسلسل تعطل کا شکار رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 2 =