جون 8, 2025

سیاسیات۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری عید کے روز بھی نہ تھم سکی ، فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جمعہ کو فلسطین میں عید کے موقع پر بھی اسرائیل نے حملے جاری رکھے۔

فلسطینیوں کے لیے عید الاضحیٰ کے پہلے دن کا آغاز دکھ اور تباہی کے ساتھ ہوا، جب اسرائیلی نے مختلف علاقوں پر حملے کردیے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں پورے فلسطینی علاقے میں 42 افراد شہید ہو گئے۔

سول ڈیفنس کے عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 11 افراد صرف شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 4 =