ستمبر 28, 2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زیادہ اسکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ

سیاسیات- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 80 فیصد سے زیادہ اسکول اور تمام یونیورسٹیاں تباہ ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 جنوری کو اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچنے والی آخری یونیورسٹی بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی جبکہ صیہونی بمباری میں غزہ کے 80 فیصد سے زائد اسکول تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پربمباری کرکے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں ملبے سے 20 بچوں سمیت 70 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ادھر  رفح میں اسرائیلی فوج کے پے درپے حملوں سے کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کے گنجان آباد علاقوں میں حملے تیز کردیے ہیں اور اسی دوران پیش قدمی کرتے ہوئے ٹینک رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کرتے رہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 3 =