فروری 9, 2025

غزہ غیور فلسطینیوں کی سرزمین ہے ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے غزہ پر قبضے کے ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ناجائز ریاست نے پندرہ ماہ میں اہل غزہ پر قیامت ڈھا دی ظلم و بربریت کی بدترین مثال قائم کی مگر اہل غزہ کی بہادری،غیرت اور صبر کے مقابلے میں اسرائیل کو بدترین شکست اور ذلت برداشت کرنا پڑی اور غزہ پر قبضے کا اس کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا کوئی ہدف حاصل کئے بغیر دم دبا کر غزہ سے بھاگ گیا-

علامہ عارف واحدی نے کہا فلسطینیوں پر اس سب ظلم کی پشت پر امریکہ موجود تھا اب صدر ٹرمپ نے شاید خود حماس کے مجاہدوں کے مقابلے میں آنے کا فیصلہ کیا ہے تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ حسب سابق شکست کھائے گا مگر غزہ کے بارے میں اس کی یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی اسرائیل کی طرح نہ وہ غزہ پر قبضہ کر سکے گا نہ حماس کا خاتمہ ہو گا-مگر ھم عالمی اداروں اور خاصکر حقوق انسانی کے دعویداروں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ نیتن یاہو کی طرح اب ٹرمپ بھی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے اس پر عالمی سطح پر متفقہ بیانیے اور ردعمل کی اشد ضرورت ہے-علاوہ ازیں پوری مسلم امہ کو بیداری اور غیرت اسلامی کا ثبوت دیتے ہوئے اس امریکی دھمکی کے مقابلے میں اسٹینڈ لیں اور متحد ہو کر فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کریں-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + two =