فروری 12, 2025

غزہ: صہیونی فوج کا کمال عدوان ہسپتال کا محاصرہ، طبی سرگرمیاں معطل

سیاسیات- شمالی غزہ کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صہیونی افواج نے ابھی تک کمال عدوان اسپتال کو شدید محاصرے میں لے رکھا ہے۔

قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے تاکید کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج اس اسپتال کے احاطے سے پیچھے نہیں ہٹیں۔

حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کے مسلسل محاصرے کی وجہ سے کمال عدوان ہسپتال مکمل طور پر بند ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے مریض اور بچے ابھی بھی ہسپتال کے اندر ہیں جب کہ صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی کے صحت کے شعبے کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 5 =