سیاسیات- غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لینسٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان غزہ میں 64 ہزار 260 اموات ہوئیں جو فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس وقت اموات کی تعداد 37ہزار 877 بتائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ تھے۔
اس حساب کے مطابق اکتوبر تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 70ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ شماریاتی طریقہ ‘کیپچر ری کیپچر تجزیہ’ کے ذریعے بنائی گئی ہے، جو اس وقت استعمال ہوتا ہے جب تمام متعلقہ ڈیٹا ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔