جنوری 16, 2025

غزہ جنگ بندی معاہدے سے آزادی فلسطین کی راہ ہموار ہوئی، دشمن اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ حماس

سیاسیات- فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا سہرا فلسطینی عوام اور اُن کی مزاحمت کے نام کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی ’استقامت‘ اور اس کی اپنی ’مزاحمت‘ کا نتیجہ ہے۔

ترجما نے کہا کہ ’’جنگ بندی کا معاہدہ ہمارے عظیم فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے زائد عرصے تک دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے‘‘۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 46 ہزار سے فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

انہوں نے کہا کہ ’’معاہدے کے بعد عوامی امنگوں کے مطابق فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار ہوئی ہے‘۔

خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حماس رہنما سامی ابو زہری نے جنگ بندی معاہدے کو اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے کسی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + sixteen =