اپریل 21, 2025

غزہ: القسام بریگیڈز کے ایک بار پھر اسرائیلی ٹینکوں پر حملے، نئی ویڈیو جاری کردی

سیاسیات۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ٹینکوں پر حملے کی نئی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری کی گئی ویڈیو میں غزہ شہر کے علاقے التفاح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فلسطینی مزاحمت کار سرنگوں سے نکل کر اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے گھات لگا کر اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ  18 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی توڑتے ہوئے غزہ میں پر فضائی بمباری دوبارہ شروع کردی تھی  بعد ازاں اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائیاں بھی شروع کردی تھیں۔

گزشتہ روز القسام بریگیڈز نے غزہ کے شمال میں  بیت حانون کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + 15 =