جون 6, 2024

غزہ: اسرائیلی فوج کا اسکول پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید

سیاسیات- صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ میں واقع  اسکول میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس سے 32 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر حملہ کیا، فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لیے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکول میں موجود حماس کے فائٹرز کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے  اسرائیلی وضاحت کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + 7 =