سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے خانہ فرھنگ جمہوری اسلامی ایران راولپنڈی میں منعقدہ سیمینار “فلسطین اور بین الاقوامی نظام کا دوہرا معیار” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پر موجود امریکہ اور دیگر قوتوں نے عالمی نظام میں فلسطین کے لیے دوہرا معیار بنا رکھا ہے اسرائیل جتنی درندگی کے ساتھ فلسطینیوں کی تحریک کو کچلتے ھوئے بچوں بوڑھوں،خواتین اور بے گناہوں کا قتل عام کر رہا بے اس پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کا نہ بولنا بلکہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف آئی کئی قراردادوں کو ڈھٹائی کے ساتھ ویٹو کرنا اس عالمی نظام پر ایک دھبہ ھے جہاں ہر روز اپنے مفادات کے لئے انسانی حقوق کا ڈھنڈورا تو پیٹا جاتا ہے وہاں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی پر مسلسل اسرائیل کی پشت پناہی کی جاتی ھے ہم بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے اور بعد میں مسلسل فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے کو اس قوت سے اٹھایا کہ سرد خانے میں ڈالے گئے فلسطینی کاز کو دنیا کا اہم ترین مسئلہ بنا کر پیش کیا۔