نومبر 16, 2024

غاصب اسرائیلی رژیم بیت المقدس سے مزید 1 ہزار 500 فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنیکی کوشش میں ہے، فلسطینی اتھارٹی

سیاسیات۔  فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم مقبوضہ بیت المقدس کے البستان نامی محلے کی مکمل تباہی اور وہاں آباد 1 ہزار 500 سے زائد فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی خواہاں ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ، مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی و نسلی تطہیر کی سب سے گہری و گھناؤنی کارروائی ہے تاکہ اس کے ذریعے، غاصب صہیونی رژیم شہر قدس شریف کی یہودی شناخت بنانے اور مقبوضہ فلسطینی اراضی پر قابض غاصب صہیونی رژیم کے ساتھ اس کے الحاق کو ادارہ جاتی شکل دے سکے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بیت المقدس پر ناجائز قبضے کے تمام اقدامات بنیادی طور پر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین سمیت تمام دستخط شدہ معاہدوں، جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی رو سے ناجائز ہیں! فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس میں جاری قابض صیہونی رژیم کے گھناؤنے جرائم کے حوالے سے اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں، بالخصوص قرارداد 2334 پر عملدرآمد کے ذریعے اپنی باقی ماندہ ساکھ کو محفوظ بنائے!

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × three =