سیاسیات۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور مولانا صاحب کو پانچ سال کے لئے JUI کا مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اس دوران قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور حضرت مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی قائد محترم نے انکو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی،باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، عنقریب دونوں راہنماؤں میں ملاقات بھی متوقع ہے۔
مولانا فضل الرحمان اور علامہ عارف واحدی کے درمیان مختلف ملکی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی علامہ واحدی نے چھبیسویں ترمیم میں مولانا کے مثبت کردار اور سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔
غزہ اور جنوبی لبنان کی صورتحال پر مولانا صاحب نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست،امریکہ اور انکے اتحادی شہید اسماعیل ہنیہ،سید ح س ن نص ر ال ل ہ،یحییٰ سنوار اور سید ہاشم صفی الدین کو شہید کرتے ہیں تو شیعہ سنی میں فرق نہیں رکھتے تو ہم کیوں فرق رکھیں اس غاصب ریاست کے مقابلے میں جو بھی مزاحمت کر ریے ہیں ہمارے لئے قابل قدر ہیں۔
دونوں راہنماؤں نےکرم/پاراچنار میں امن کے قیام پر زور دیا اور مولانا صاحب نے فرمایا کہ ہم سب ملکر ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئےمشترکہ کوشش کریں گے اور ان شااللہ بہتر حل نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔