سیاسیات- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائشگاہ پر البصیرہ ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جناب ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے تفصیلی ملاقات کی،ان کے ہمراہ جناب سید مرتضٰی عباس نقوی اور مولانا ملک عرفان حسین بھی تھے مذہبی ملی سیاسی خاصکر ملی یکجہتی کونسل کے امور کے بارے میں گفتگو اور مشاورت ہوئی۔