سیاسیات- اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ عارف حسین واحدی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز اور کونسل کے رکن جناب علامہ حافظ طاھر محمود اشرفی سے کونسل کے آفس میں ملاقات کی – ملک میں تمام مذاھب اور مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت کی صورتحال، سوشل میڈیا پر مقدسات کے بارے میں توھین آمیز و گستاخانہ مواد کی اشاعت اور اسکا سدباب، بڑھتی ھوئی فحاشی و عریانی،موجودہ ملکی مسایل اور ان سب امور پر اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار پر تفصیل سے غور و خوض اور مشاورت کی گئی-