جولائی 1, 2024

علامہ شہنشاہ نقوی کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد

سیاسیات- لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایس پی سکیورٹی اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تجویز پر چودہ شیعہ سنی علما و ذاکرین کے لاہور میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ پابندی دو ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر کیلئے لگائی ہے۔ جن علماء و ذاکرین کے لاہور میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں ذاکر سید الیاس رضا رضوی (اہل تشیع)، علامہ سید سبطین کاظمی(اہل تشیع)، مولانا الیاس گھمن(دیوبندی)، مولانا احمد لدھیانوی(دیوبندی)، مولانا محمد نواز بلوچ(دیو بندی)، مولانا منظور احمد(اہلحدیث)، علامہ آصف رضا علوی(اہل تشیع)، ذاکر عطاحسین کاظمی(اہل تشیع)، ذاکر علی ناصر تلہاڑا(اہل تشیع)، ذاکر اظہر عباس حیدری(اہل تشیع)، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری(اہل تشیع)، ذاکر وسیم عباس بلوچ(اہل تشیع)، ذاکر حبیب اللہ (اہل تشیع) اور علامہ شہنشاہ نقوی (اہل تشیع) شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ علماء اور ذاکرین کی تقریریں شہر میں نقص امن کا سبب بن سکتی ہیں، جس کے باعث ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مذکورہ علماء و ذاکرین کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + 6 =