سیاسیات- لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان خطیب اور معروف اسکالر علامہ سید سفیر سجاد شیرازی تلہ گنگ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے۔
معروف خطیب نجف اشرف سے محرم الحرام کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے تھے آج صبح ڈھڈیال سے تلہ گنگ مجلس عزاء کے لئے جا رہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔